9 ماہ تک خلائی اسٹیشن میں پھنسے ناسا کے دونوں خلا باز زمین پر واپس پہنچ گئے، ا ب کیسے دکھتے ہیں؟ بولرز کی ناقص کارکردگی، محمد  رضوان نے خود بولنگ شروع کردی  مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد ملاقات, اندرونی کہانی سامنے آ گئی, مولانا کے موقف کی تائید اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی افواہوں پر ایشا دیول کا ردِعمل آگیا  بشریٰ انصاری نے خوشحال زندگی گزارنے کا طریقہ بتادیا عامر خان نئی گرل فرینڈ کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئے بھارتی کرکٹر چہل نے دھناشری کو گزارہ الاؤنس دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی بیرون ملک سے بیٹی کی سالگرہ منانے آئے  شخص کو  بیوی اور اس کے آشنا نے قتل کردیا جے یو آئی کے رہنماء حافظ حسین احمد انتقال کرگئے وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے  بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا  9 ماہ تک خلائی اسٹیشن میں پھنسے ناسا کے دونوں خلا باز زمین پر واپس پہنچ گئے، ا ب کیسے دکھتے ہیں؟ بولرز کی ناقص کارکردگی، محمد  رضوان نے خود بولنگ شروع کردی  مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد ملاقات, اندرونی کہانی سامنے آ گئی, مولانا کے موقف کی تائید اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی افواہوں پر ایشا دیول کا ردِعمل آگیا  بشریٰ انصاری نے خوشحال زندگی گزارنے کا طریقہ بتادیا عامر خان نئی گرل فرینڈ کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئے بھارتی کرکٹر چہل نے دھناشری کو گزارہ الاؤنس دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی بیرون ملک سے بیٹی کی سالگرہ منانے آئے  شخص کو  بیوی اور اس کے آشنا نے قتل کردیا جے یو آئی کے رہنماء حافظ حسین احمد انتقال کرگئے وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے  بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا 

بارہ سال کا ریکارڈ غائب؟ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات مانگ لیں

pAC

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے توشہ خانہ تحائف کی تمام نیلامیوں اور توشہ خانہ کا قیام پاکستان یعنی 1947ءسے اب تک کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ 1990ء سے 2002ء تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ نہیں ملا۔
تفصیل کے مطابق چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت ہونے والے پی اے سی اجلاس میں کابینہ ڈویژن، پٹرولیم ڈویژن کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔کابینہ ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 24-2023ء زیر غور رہی جس میں تین ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔
کابینہ ڈویژن کی محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی جوائنٹ سیکرٹری کی زیر صدارت کروانے کے معاملے میں پی اے سی کی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سرزنش کی گئی۔ پی اے سی نے وہ تمام آڈٹ اعتراضات مؤخر کر دئیے جن پر ڈی اے سی کی صدارت جوائنٹ سیکرٹری نے کی۔
پی اے سی اجلاس میں توشہ خانہ کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیاجس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ توشہ خانہ قواعد میں 2001ء سے 2018ء تک کابینہ کی منظوری کے بغیر ترامیم کی گئیں۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ بار بار توشہ خانہ کے رولز میں ترامیم کی ضرورت کیوں پڑی؟ اب تحائف کی 100 فیصد ویلیو قیمت کیلئے رولز میں ترمیم تجویز ہے،سیکرٹری کابینہ نے کہا کہ پہلے توشہ خانہ کے تحائف 30 فیصد ویلیو دے کر حاصل کیے جاسکتے تھے، بعد میں تحائف کی 50 فیصد ویلیو دینے سے متعلق ترمیم کی گئی۔
آڈٹ حکام نے بریفنگ میں کہا کہ 1990ء سے 2002 ءتک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ ہمیں نہیں ملا، توشہ خانہ کا سارا ریکارڈ کابینہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے، توشہ خانہ کا ریکارڈ ویب سائٹ پر سیکنڈ لنک سے فرسٹ لنک کر دیا گیا ہے، 2002 ءسے اب تک کا سارا ریکارڈ تفصیلات کے ساتھ اپ لوڈڈ ہے، 2002 سءے پہلے کا ڈیٹا آرکائیو میں پڑا ہوگا جس پر ٹائم لگ سکتا ہے۔
بعدازاں چیئرمین پی اے سی نے توشہ خانہ کا 1947ءسے اب تک کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
سیکرٹری کابینہ نے کہا کہ ہمارے پاس جو تحائف آتے ہیں ہم اسے ویسے ہی توشہ خانہ میں رکھ دیتے ہیں، ہم یہ کیسے تصدیق کر سکتے ہیں کہ وہ اوریجنل ہے یا نہیں؟ کسی بھی سیکریٹری نے آج تک اوریجنیلٹی کا سرٹیفیکیٹ نہیں دیا۔
بعد ازاں کمیٹی نے توشہ خانہ تحائف کی تمام نیلامیوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

اوپر تک سکرول کریں۔