[news_ticker]

اوباڑومیں ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈھر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج،سابقہ ایم پی اے اور ان کا بیٹانامزد

MPA

اوباڑو(ویب ڈیسک )رکن سندھ اسمبلی (MPA) جام مہتاب حسین ڈھر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں دہشتگردی کے دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈھر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ ان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے،سابقہ ایم پی اے شہریار شر اور ان کے بیٹے کو نامزد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل سابق ایم پی اے جام مہتاب حسین کے قافلے پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں دو گارڈز ہلاک ہو گئے تھے، تاہم جام مہتاب ڈھر حملے میں محفوظ رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق شہریار شر گزشتہ انتخابات میں شکست پر ناراض تھے اور انھوں نے جام مہتاب حسین ڈھر کو دھمکیاں دی تھیں۔ شہریار شر کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ انتخاب میں اپنے مد مقابل کو فارم جمع کرانے کی سزا دے گا تاکہ آئندہ کوئی بھی مدمقابل ان کے خلاف کھڑا ہونے کی جرات نہ کر سکے۔

اوپر تک سکرول کریں۔