لکی مروت (ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں پولیس (Police) نے کارروائی کر کے دواغوا کار گرفتار کرکے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔
تفصیل کے مطابق پولیس نے گنڈی چوک پر مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار افراد نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 1400 گرام سونا اور 27 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب مغویوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
