کراچی(ویب ڈیسک) حکومت سندھ نے خلفیہ چہارم حضرت علی ؓکے یوم شہادت کے سلسلے میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکول تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری اشرف حسین انصاری کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق سندھ بھرمیں 21 رمضان المبارک (22 مارچ) کو حضرت علی کے یوم شہادت پر تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔