اسلام آباد، لاہور(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
تفصیل کے مطابق پنجاب میں عیدالفطر کی تعطیلات 31 مارچ سوموار سے 2 اپریل بدھ تک ہوں گی،پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا،پیر 31مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی،کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے ۔