9 ماہ تک خلائی اسٹیشن میں پھنسے ناسا کے دونوں خلا باز زمین پر واپس پہنچ گئے، ا ب کیسے دکھتے ہیں؟ بولرز کی ناقص کارکردگی، محمد  رضوان نے خود بولنگ شروع کردی  مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد ملاقات, اندرونی کہانی سامنے آ گئی, مولانا کے موقف کی تائید اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی افواہوں پر ایشا دیول کا ردِعمل آگیا  بشریٰ انصاری نے خوشحال زندگی گزارنے کا طریقہ بتادیا عامر خان نئی گرل فرینڈ کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئے بھارتی کرکٹر چہل نے دھناشری کو گزارہ الاؤنس دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی بیرون ملک سے بیٹی کی سالگرہ منانے آئے  شخص کو  بیوی اور اس کے آشنا نے قتل کردیا جے یو آئی کے رہنماء حافظ حسین احمد انتقال کرگئے وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے  بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا  9 ماہ تک خلائی اسٹیشن میں پھنسے ناسا کے دونوں خلا باز زمین پر واپس پہنچ گئے، ا ب کیسے دکھتے ہیں؟ بولرز کی ناقص کارکردگی، محمد  رضوان نے خود بولنگ شروع کردی  مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد ملاقات, اندرونی کہانی سامنے آ گئی, مولانا کے موقف کی تائید اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی افواہوں پر ایشا دیول کا ردِعمل آگیا  بشریٰ انصاری نے خوشحال زندگی گزارنے کا طریقہ بتادیا عامر خان نئی گرل فرینڈ کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئے بھارتی کرکٹر چہل نے دھناشری کو گزارہ الاؤنس دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی بیرون ملک سے بیٹی کی سالگرہ منانے آئے  شخص کو  بیوی اور اس کے آشنا نے قتل کردیا جے یو آئی کے رہنماء حافظ حسین احمد انتقال کرگئے وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے  بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا 

مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد ملاقات, اندرونی کہانی سامنے آ گئی, مولانا کے موقف کی تائید

alliance

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کی تائید اور نکات سے مکمل اتفاق کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق   ملاقات میں محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک گیر احتجاج پر بات ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی کمیٹی میں خطاب پر اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں میرے مؤقف میں چند الفاظ لے کر میڈیا پر چلائے گئے، مجھے وزیراعظم کی جانب سے افطار کی دعوت دی گئی، وزیراعظم میرے پاس آئیں یا میں جاؤں تو اپوزیشن میں تاثر درست نہیں جائے گا۔

مولانا نے عید کے بعد جے یو آئی کے ممکنہ احتجاج پر اپوزیشن کو آگاہ کیا، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مشترکہ جدوجہد کے نکات پر گفتگو ہوئی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ مولانا کی سیاسی دانش اور تجربے سے مشترکہ لائحہ عمل سے آگے بڑھیں گے، مولانا فضل الرحمان نے مشاورتی کونسل میں اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا معاملہ رکھنے کا کہا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنما ساجد ترین نے بلوچستان کے حالات اپوزیشن کے سامنے رکھے، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما زین شاہ نے نہروں اور سندھ کی صورتحال پر اپوزیشن کو آگاہ کیا۔جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کم سے کم مشترکہ ایجنڈے پر اتفاق رائے کا مشورہ دیا، اپوزیشن نے مشترکہ سیاسی حکمت عملی پر مزید روابط اور ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کیا۔

اوپر تک سکرول کریں۔