کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری (Bushra Ansari) نے زندگی میں خوش حال رہنے کا طریقہ بتادیا اور کہا کہ جو کچھ آپ کے پاس ہے اس پر خوش رہنا چاہیے اور جو کچھ آپ کے پاس نہیں ہے اس کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے۔
بشریٰ انصاری رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ایک نجی ٹی وی سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن کررہی ہیں جس میں انہوں نے اداکار احسن خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے زندگی میں خوش رہنے کا طریقہ بتایا۔
بشریٰ انصاری نے یہ بھی کہا کہ دوسروں سے ناراض نہیں ہوں، اگر کوئی آپ کے ساتھ برا کرتا ہے تو آپ صبر سے کام لیں اور اگر کوئی آپ کی وجہ سے ناراض ہے تو اسے فوری معافی مانگیں اور راضی کرلیں۔