لندن (ویب ڈیسک ) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر برطانوی حکومت نے پاکستان کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری (Travel advisory)جاری کردی ۔
میڈیارپورٹ کے مطابق برطانیہ نے اپنے شہریوں کو بلوچستان، خیبرپختونخوا کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا کہ برطانوی شہری پاکستان افغان سرحدی علاقوں کا سفر نہ کریں۔
برطانوی ایڈوائزری میں کے پی کے کئی شہر اور پورا بلوچستان شامل ہیں۔



