[news_ticker]

فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، جمائما خان کا بیان بھی آگیا

Jemima khan

لندن (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ  (Jemima Goldsmith) نے اسرائیلی بمباری میں تباہی کے شکار غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور وحشیانہ بمباری سے ہونے والی تباہی کو خوفناک قرار دیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق  جمائما خان نے   اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر یونیسیف کی پوسٹ کو  ری شیئر کیا جس میں یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بتایا کہ غزہ پر تازہ حملوں میں 130 بچوں سمیت سے سینکڑوں افراد جان سے گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی جمائما خان نے اسرائیل کی حمایت اور فلسطینیوں کی مخالفت کرنے پر اپنے بھائیوں زیک گولڈ سمتھ اور بین گولڈ سمتھ کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔جمائما خان اسرائیل کے اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مخالفت کرتی آئی ہیں۔

اوپر تک سکرول کریں۔